ریاض ۔ 3 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )سعودی عرب کی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے بینک منصوبہ کے تحت ایک ارب ریال (27 کروڑ امریکی ڈالر ) مالیتی وینچر کیاپٹل فنڈ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ نئی ٹکنالوجی کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی جاسکے ۔ دارالحکومت ریاض سرمایہ کاری بینکنگ شعبہ برائے ریاض بینک فنڈ کا منتظم ہوگا جبکہ سعودی فروغ ٹکنالوجی و سرمایہ کاری سرکاری سرمایہ کاری فنڈ کی نائب منتظم ہوگی ۔ یہ فنڈ سرمایہ حاصل کرنے کے خواہاں افراد کو سرمایہ فراہم کرے گا ۔ عادل العتیق صدر اثاثہ جات انتظامیہ دارالحکومت ریاض کے سربراہ نے کہا کہ اس وینچر کا نشانہ ترقی یافتہ مادے ، پائیدار توانائی اور معلومات ہوں گی ۔ ترسیلی اور ٹکنالوجی پر مبنی صنعتوں کو بھی سرمایہ فراہم کیا جائے گا ۔ اس فنڈ کا مقصد ترقی پذیر نئی ٹکنالوجی کی کمپنیوں کو سعودی بیسک انڈسٹریز جیسی کمپنیوں سے صنعتی مادے فراہم کرنا ہوگا ۔ سعودی بیسک انڈسٹریز دنیا کی وسیع ترین پٹرو کیمیکل تیار کرنے والی کمپنی ہے جو بازار کی قدر پر منحصر ہوتی ہے ۔