ریاض: سعودی عریبہ کے ولیعہد محمد بن سلمان نے یمن میں پھیل رہے دہرایہ کی روک تھام کے لئے 66.7امریکی ڈالر کی امداد جاری کی ہے۔کلچرل اور انفارمیشن منسٹری برائے سعودی عربیہ کے بیان کے مطابق یہ مدد اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈاور ورلڈ ہلت آرگنائزیشن کو دی جائے گی۔
منسٹری نے مزید کہاکہ مذکورہ امداد کے ذریعہ پانی‘ سنیٹیشن ا ور صحت عامہ کی سرگرمیوں کے تحت دہرایہ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ڈبیلو ایچ او کے مطابق جون20تک اس ضمن میں مشتبہ اموات کی تعداد179.548تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ1205اموات کی بھی خبر ہے۔ مذکورہ مرض آلودہ پانی او ر غذا کے استعمال کے سبب ہے۔
اس کی ایک اور وجہہ غفلت بھی ہے۔رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق اسٹیفن او برین ‘ یواین ہیومنٹرین چیف نے دہرایہ کے وقو ع پذیر ہونے کو ’’ انسانی تباہی ‘‘ قراردیا ہے جو خانہ جنگی کی وجہہ پھیل رہی ہے اور اس میں10,000لوگ ہلاک ہوگئے ہیں اور تین ملین لوگ نقل مقام کرنے پر مجبور ہوئے۔سفارتی عہدیداروں اور جانکاروں کے مطابق پرنس محمد جو سعودی عربیہ کے وزیر دفاع بھی ہیں کا فیصلہ تھا کہ یمن کے خلاف فوجی کاروائی کی گئی ہے۔
یہاں اس بات کا بھی تذکرہ ضروری ہے کہ بیدخل یمنی حکومت کی صدر عبد رابو منصور ہادی جس کو سعودی عرب کی زیر قیادت فوج کی حمایت بھی حاصل ہے اس بات کی کوشش کررہے ہیں نے شمالی یمن بشمول صناء جو یمن کا درالحکومت ہے پر دوبارہ اپنا اقتدار قائم ہوسکے جہاں پر فی الحال ایرانی اتحاد کی حوثی گروپ کی حکومت ہے۔