دبئی، 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے سفیر برائے نیشنل گارڈز شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز نے واشنگٹن میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطہ کی موجودہ صورتحال بالخصوص شام اور داعش کے خلاف آپریشن جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہزادہ متعب نے بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر سے ملاقات میں ایران کے جوہری تنازعہ کے حل کے سلسلے میں بات چیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب ایرانی نیوکلیر تنازعہ کو حل کرنے میں امریکہ اور عالمی برادری کے ساتھ ہے۔