سعودی میں18مشتبہ دھشت گردگرفتار

ریاض ( سعودی عربیہ)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے جمعرا ت کے ر وز کہاکہ سعودی کے حفاظتی دستوں نے 18مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے کو جہادی گروپ داعش کے وفادار بتائے جارہے ہیں۔

وزرات کے ایک ترجمان نے کہاکہ انہیں ’’ دہشت گردوں کے گروہ ‘‘ کی تلاش کی کئے جارہے دھاووں کے دوران ملک کی راجدھانی ریاض سے گرفتارکیاگیا ہے جو ضلع قاسم کے پڑوس میں اور مقدس شہروں مکہ اور مدینہ سے بہت قریب ہے۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی کا شائع کردہ بیان کے مطابق پندرہ سعودی شہری جبکہ دور یمنی اور ایک سوڈانی شہری ہے جس کو گرفتار کیاگیا ہے۔

گرفتار ہوئے تمام مشتبہ دہشت گرد ہیں اور ان پر جنوری 21کوجدہ کے سرخ سمندر میں پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران خود کو دھماکہ سے آرلینے والے دوجہادیوں کی مدد کا الزام بھی ہے

۔ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی دستوں نے دھاووں کے دوران ان کی تحویل سے خودکار ہتھیار‘ چاقو اور دوملین ریال ($533,270)رقم بھی ضبط کی ہے۔

سعودی مملکت میں سال2014کے آخر میں سلسلہ وار بم دھماکہ پیش ائے جس میں شیعہ اقلیت اور سکیورٹی فورسس کو نشانہ بنایااور درجنوں لوگوں کو ہلاک کیاگیا۔سعودی عربیہ کو امریکی کا قریبی سمجھا جاتا ہے میں جولائی2016کومکہ اور مدینہ دو خودکش حملے کئے گئے ہیں۔

اس حملے میں چار سیکورٹی جوان ہلاک ہوئے ‘ مگر اب تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔