سعودی مملکت کے حکمران نے آرمکوکی پبلک سٹنگ پر لگائی روک۔ رپورٹ

سعودی عربیہ کی حکمران کنگ سلمان نے یہ فیصلہ لیاہے کہ اسٹاک مارکٹ پر سعودی عربیہ کی قومی تیل کمپنی کے حصہ کو شامل کرنے پر روک لگادی جائے گی۔ یہ تاریخ کا سب سے بڑا معاملہ بن گیاہے۔

آرمکوکی اسٹاک مارکٹ پر مجوزہ لسٹنگ ولیعہد محمد بن سلمان کی اصلاحات کا حصہ تھا جو مملکت کی معیشت کے تیل پر انحصار کو کم کرنا تھا۔

سال2016میں سعودی ولیعہد نے اعلان کیاتھاکہ مذکورہ منصوبہ آرمکوکے تمام پانچ فیصد فروخت کے متعلق ہے جو مقامی او ربین الاقوامی لسٹنگ کے ذریعہ ہوگا ‘ قیاس ہے یہ فروخت پوری کمپنی کے لئے 2ٹریلین ڈالر سے زائد ہوگی۔

متوقع ائی پی او کنگ سلمان کے بیٹے ولیعہد محمد بن سلمان کا ایک پراجکٹ تھا ‘ مگر کنگ سلمان نے ائی پی او سے دوری سے ظاہر ہوتا کہ کب تک وہ ان کے کنٹرول میں رہے گا‘ممکنہ طور پر سعودی عربیہ کا کھلی او رشفاف معیشت پر یقین نہیں ہے۔