سعودی عرب کے نئے ولی عہدکو امیر قطر کی نیک خواہشات

دوحہ، 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے سعودی عرب کے نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد دی ہے ۔ قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کیو این اے کے مطابق شیخ تمیم بن حماد الثانی نے محمدبن سلمان کو کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے تعلقات استوار ہونے کی خواہش ظاہر کی۔ واضح ر ہے کہ سعود عرب کی قیادت میں عرب مسلم ممالک نے قطر پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ کر اس کی اقتصادی ناکہ بندی کردی ہے ۔