ریاض۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں رہنے والے 6 فلپائنی باشندے اپنے مکان میں آتشزدگی کے واقعہ میں ہلاک ہوگئے جن میں ایک حاملہ خاتون، اس کا شوہر اور شیر خوار بچی بھی شامل ہیں۔ فلپائن سفارت خانے سے جاری ایک خبر میں بتایا کہ برقی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ وہاں موجود تمام 6 افراد کثیف دھویں کی وجہ سے دَم گھٹ کر ہلاک ہوگئے جن میں ایک 18 ماہ کی شیرخوار بچی بھی شامل تھی۔ ایک دیگر خاندان کا سرپرست اپنے کام پر جانے کے لئے نکلا ہی تھا کہ اسے عمارت کے محافظ نے آگ لگنے کی اطلاع دی۔ وہ فوری اپنے مکان کی جانب لپکا تاہم اتنی ہی دیر میں اس کی بیوی، بیٹا اور بیٹی جل کر ہلاک ہوچکے تھے۔