سعودی عرب کی سمت حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

جزان ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کو ایک بیلسٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ مذکورہ میزائل یمن کے شمالی صوبے حجّہ سے داغا گیا تھا جو ذرائع کے غالب گمان کے مطابق بحرِ احمر میں جا کر گرا۔اْدھر عرب اتحاد کے فضائی دفاعی نظام (پیٹریاٹ) نے حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کی جانب سے یمن کے شہر مارب کی سمت داغا جانے والا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق اس میزائل کو غیر آباد علاقے کے اوپر تباہ کیا گیا اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

خودکش بم دھماکے میں دو یمنی فوجی ہلاک ، 24 زخمی
عدن ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے جنوبی صوبے ابین میں منگل کے روز ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر خودکش بم حملے میں دو فوجی ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے ہیں۔ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ حملہ آور بمبار نے ابین میں ایک مرکزی شاہراہ پر واقع سکیورٹی چیک پوائنٹ پر خود کو دھماکے سیا ڑایا ہے۔ یہ جگہ یمنی فوج کی 103 ویں بریگیڈ کے اسمبلی پوائنٹ کے نزدیک واقع ہے۔