سعودی عرب نے نجران پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا

دبئی ۔ 8 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے جمعے کی شب نجران شہر پر حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا جانے والا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا۔حوثیوں کی جانب سے دانستہ طور پر گنجان آباد شہری علاقوں کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا ہے۔میزائلوں کا داغا جانا اس امر کا ثبوت ہے کہ ایرانی نظام مسلح حوثی ملیشیا کی مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کی سپورٹ میں بدستور ملوث ہے اور یہ اقوام متحدہ کی قرارداد کو کْھلا چیلنج ہے ایران کی تائید کا مقصد سعودی عرب کے امن اور علاقائی اور بین الاقوامی استحکام کیلئے خطرہ پیدا کرنا ہے۔یاد رہے کہ چہارشنبہ کے روز بھی سعودی فضائی دفاعی نظام نے یمن کے صوبے میں حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت کے شہر نجران پر داغا جانے والا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا۔ تاہم تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے ایک رہائشی علاقے میں گرنے کے سبب 37 افراد زخمی ہو گئے تھے۔