سعودی عرب میں 3مجرموں کے سر قلم

ریاض ۔ 13ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں قتل اور منشیات اسمگلنگ کے الزام میں تین افرادکے سر قلم کر دیئے گئے، حالانکہ بین الاقوامی حقوق تنظیموں نے سزائے موت پر عمل درآمد کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ ایک سعودی اور عراقی شہری کو قتل کے الزام میں سزائے موت دی گئی جبکہ ایک اور سعودی شہری کا منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سر قلم کر دیا گیا۔