سعودی عرب میں پہلی خاتون کمرشیل اتاشی مقرر

ریاض،8مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے پہلی بار ایک خاتون کو کمرشیل اتاشی مقرر کر دیا۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری ماجد بن عبداللہ القصابی نے ثمر صالح کو جاپان میں کمرشیل اتاشی مقرر کر کے سعودی تاریخ کی پہلی خاتون کو کمرشیل اتاشی مقرر کردیا ہے ۔ اس سے قبل ثمر صالح اٹلی میں سعودی سفارت خانے میں بطور انچارج ٹریڈ ایکسچینج میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔سعودی عرب کے وزیر تجارت اور سرمایہ کاری کا کہنا ہے کہ پہلی خاتون اتاشی کی تقرری سعودی عرب میں خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے عزم کے تحت کی گئی ہے ۔ ولیعہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت قدامت پسند سعودی عرب میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہے ۔