ریاض ۔ 5 ۔ ا گست (سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب میں تارکین وطن اپنے عزیز و اقارب کے وزٹ ویزا کی آن لائین تجدید کراسکتے ہیں۔ یہ سہولت 11 اگست سے شروع ہوگی۔ سعودی عرب کے پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے ابشیر سسٹم شروع کیا ہے جس کے ذریعہ تارکین وطن وزٹ ویزا کی آن لائین تجدید کراسکیں گے اور اس پروگرام سے سعودی شہریوں کو بھی ان کے پاسپورٹس کی آن لائین تجدید کی سہولت فراہم ہوگی۔