سعودی عرب میں عصمت ریزی کے ملزم کو سزائے موت

ریاض ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں عصمت ریزی کے ایک اور ملزم کا سر قلم کردیا گیا جس کے بارے میں سماجی جہدکاروں کا خیال ہیکہ سعودی عرب میں اس سزائے موت کے بعد دنیا کے کسی بھی ملک سے سعودی عرب میں دی جانے والی سزاؤں کی تعداد سب سے زیادہ ہوگئی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق سلیمان بن عبداللہ کو ایک مرد بچہ کا اغواء کرنے اور بعدازاں اسے رسیوں سے باندھ کر اس کے ساتھ غیرفطری جنسی عمل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا۔ سزائے موت پر عمل آوری ریاض کے شمال مغرب میں واقع بریدہ سٹی میں کی گئی۔ سعودی عرب میں اس سزائے موت کے بعد سعودی شہریوں یا بیرون ممالک کے ایسے مجرمین جن کو سزائے موت دی گئی ہے، ان کی تعداد جاریہ سال 84 ہوگئی۔