سعودی عرب میں شیعہ عالم کو سزائے موت

ریاض ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی ایک عدالت نے آج معروف شیعہ عالم آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزائے موت سنادی ہے۔ آیت اللہ شیخ کے خلاف مقدمہ کی کارروائی گذشتہ سال ریاض میں شروع ہوئی تھی اور ان پرملک میں نفرت پیدا کرنے اور قومی یکجہتی و اتحاد کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ سعودی حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے اور بحرین میں شیعہ زیرقیادت احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے میں وہ شامل تھے۔ انہیں حکومت سعودی عرب کے فرمانوں کی عدم اطاعت کا خاطی بھی پایا گیا ہے۔