سعودی عرب میں سالانہ 5 لاکھ 26 ہزار سڑک حادثات

جدہ۔ 2 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں شاہراہوں پر حادثات میں روزانہ 17 افراد جان کی بازی ہاردیتے ہیں۔ فرینڈز آف ریڈ کریسنٹ کمیٹی کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق سعودی مملکت میں ہر سال قریباً پانچ لاکھ چھبیس ہزار حادثات پیش آتے ہیں۔کمیٹی کے سربراہ احمد آل شیخہ کے مطابق ہر سال سڑک حادثات پر اکیس ارب ریال خرچ ـکئے جاتے ہیں۔سعودی عرب سڑک حادثات میں ہلاکتوں کی شرح کے اعتبار سے دنیا میں تییسویں نمبر پر ہے اور عرب ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔