ریاض ۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے کینیڈا کے سفیر کو برطرف کرتے ہوئے کینیڈا سے اپنے سفیر کو واپس طلب کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں ’’اوٹاوا‘‘ سے تمام تعلقات، تجارت و دیگر تمام معاملات کو منجمد کردیا ہے۔ یہ ردعمل کینیڈا نے آج سعودی عرب کی جانب سے کینیڈین سفیر کو مملکت چھوڑنے اور اپنے سفیر کو کینیڈا سے واپس طلب کرنے کے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ سعودی عرب کاادعا ہے کہ کینیڈا مملکت کے داخلی اُمور میں دخل اندازی کررہا ہے ۔ یاد رہے کہ کینیڈا نے سعودی حکومت سے انسانی حقوق جہدکاروں کو جیل سے رہا کرنے کی اپیل کی تھی ۔ سعودی عرب نے کینیڈین سفیر ڈینس ہورک کو ادنرون 24 گھنٹے مملکت چھوڑنے کاانتباہ دیا ہے۔