منامہ ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : سعودی عرب اور کویت میں عید الفطر جمعہ 15 جون کو ہوگی ۔ ماہرین فلکیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ رمضان المبارک کے 29 روزے ہوں گے ۔ 14 جون کو ماہ مقدس کا اختتام عمل میں آئے گا اور 15 جون کو شوال المکرم کا آغاز ہوگا ۔ سعودی عرب یونیورسٹی کے پروفیسر عبداللہ ال مسند نے کہا کہ ہم کو توقع ہے کہ رویت ہلال 14 جون کو ہی ہوجائے گی اور اس کا دورانیہ 43 منٹ کا ہوگا ۔ ماہر فلکیات خالد ال زق نے کہا کہ رمضان المبارک کے 30 روزے نہیں ہوں گے ۔ لہذا عید 15 جون کو وقوع ہوگی ۔ کویت کے مقبول ماہر فلکیات عدیل ال سدون نے کہا کہ کویت میں بھی 14 جون کو روایت کا امکان ہے اور جمعہ کو عید ہوگی ۔ چاند تمام عرب ممالک میں سادہ آنکھ سے دکھائی دے گا ۔ ہر سال رمضان کے چاند سے متعلق تکرار ہوتی ہے خاص کر قدامت پسند چاند کو سادہ آنکھ سے دیکھنے پر زور دیتے ہیں جو اسلامی اصولوں کے عین مطابق ہے لیکن بعض لوگ فلکیات کا سہارا لے کر چاند کی تصدیق کرتے ہیں ۔۔