سعودی عرب اور ڈبلیو ڈبلیو ای میں کشتی کیلئے معاہدہ

ریاض۔2 مارچ(سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب نے عالمی ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ( ڈبلیو ڈبلیو ای )سے آئندہ 10 برس کے لئے کشتی کے مقابلوں کا معاہدہ کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض میں سعودی کھیل اور اولمپکس کے سربراہ ترکی آل الشیخ اور ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سی ای او وینس مک موہن نے باضابطہ معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ معاہدے کے تحت ڈبلیو ڈبلیو ای آئندہ 10سال تک مختلف سعودی شہروں میں عالمی معیار کی ریسلنگ کا انعقاد کرے گا۔ ان مقابلوں میں مختلف زمروں کے عالمی شہرت یافتہ ریسلرز شریک ہوں گے ، معاہدے کا مقصد کھیل، تفریح اور سیاحت کو فروغ دینا ہے ۔