ریاض / برلن ۔ 27ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب اور جرمنی نے کئی ماہ سے جاری سفارتی تعطل ختم کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ جرمن وزارت خارجہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب جلد ہی اپنا سفیر برلن بھیج دے گا۔یہ پیش رفت منگل کے روز نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پردونوں ملکوں کی وزرائے خارجہ ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔ منگل کے روز ہونے والی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ برلن اور ریاض کے درمیان کوئی کشیدگی نہیں۔