ریاض ۔ یکم ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک سعودی آفیشیل نے جمعہ کو اشارتاً کہا کہ مملکت ایک منصوبہ نہر ؍ خندق کھدوانے کیلئے بنارہی ہے کہ جس سے پڑوسی ملک قطر ایک ’’آئی لینڈ‘‘ میں تبدیل ہوجائے ، جبکہ قطر سے پہلے ہی خلیجی ممالک سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں۔ ’’میں (سعود القحطانی) بے صبری سے ’’سلویٰ آئی لینڈ پراجکٹ‘‘ کے نفاذ کی تفصیلات کا انتظار کررہا ہوں جوکہ ایک بڑا تاریخی پراجکٹ ہے جو ریجن کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کردے گا ۔ سعود القحطانی ، سینئر مشیر برائے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔ اس منصوبہ میں ( جو دراصل سازش ہے ) قطری Peninsula کو سعودی سرزمین سے زمینی طورپر الگ تھلگ کردے گا ۔ یہ ایک بالکل جدید نظریہ ہے جس سے قطر پر دباؤ بڑھے گا جو 14 ماہ طویل جھگڑے کو دونوں میں مزید ٹکراؤ پیدا ہونے کااندیشہ ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر نے سفارتی و تجارتی تعلقات کوجون2017 ء میں ختم کردیا تھا ۔ قطر پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور سعودی عرب کا اصل حریف ایران سے نہایت قربت رکھتا ہے جبکہ دوحہ ( قطر) ان الزامات منسوبہ کا سختی سے رد کرتا آرہا ہے ۔ اپریل میں حکومت کی حمایتی ’سبق ‘ نیوز ویب سائیٹ نے حکومت سعودی عرب کی جانب سے ایک چینل (نہر؍خندق) کے کھودے جانے کے منصوبہ کی رپورٹ دی تھی جو 60 کیلومیٹر (یعنی 38 میل ) طویل اور 200 میٹر چوڑی ہوگی جو مملکت کی سرحد ، قطر کے ساتھ ہوگی ۔ اس نہر کی کھدوائی پر 2.8 بلین ریال (یعنی 750 ملین ڈالر ) کے صرفہ کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ پانچ بے نام کمپنیوں کو جو نہروں کی کھدوائی میں ماہر ہیں اُنھیں مدعو کیا گیا ہے اور بولی میں کامیاب کمپنی کا نام اس ماہ ستمبر میں ظاہر کیا جائیگا ۔ مکہ نیوز پیپر نے جون میں یہ رپوٹ شائع کی ۔