سعودی عرب:مزید 26 افراد مہلک وائرس سے متاثر

ریاض ، 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں مہلک وائرس مڈل ایسٹ ریسپریٹری سینڈروم (میرس) سے متاثرہ مزید 26 نئے کیسوں کی تصدیق ہو گئی ہے اور اس سے متاثرہ دواور افراد جان کی بازی ہارگئے ، جس کے بعد سعودی عرب میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 107 ہوگئی ہے۔ جمعرات کو دارالحکومت ریاض میں میرس سے متاثرہ دس نئے کیسوں کی اطلاع دی گئی ہے۔سات جدہ ،چار مکہ مکرمہ ،دو شمالی شہر تبوک اور کویت کی سرحد کے نزدیک واقع علاقہ حفرالبطین اور یمن کے نزدیک نجران میں بھی ایک ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔اس سے پہلے سعودی عرب میں میرس سے متاثرہ دو مریض جان کی بازی ہار گئے ۔ ان نئے کیسوں کے بعد سعودی عرب میں میرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 371 ہوگئی ہے۔اس طرح ماہ اپریل میں اس مہلک مرض کا شکار ہونے والی افراد کی تعداد میں 89 فی صد اضافہ ہوا ہے۔