سعودی عرب:سیکورٹی اہلکاروں کیساتھ جھڑپ میں 3ہلاک

ریاض،28ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے جھڑپ میں 3مطلوب ملزمان مارے گئے ۔سعودی حکام کا کہناہے کہ تینوں مطلوب افراد کو مکان کا محاصرہ کر کے ہلاک کیا گیا، مکان کو گھیرے جانے پر تینوں ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے تبادلے میں 3اہلکار زخمی ہوئے ہیں، مہلوک ملزمان کی شناخت محمد آل زاید، مفید العلوان اور خلیل آل مسلم کے نام سے ظاہر کی گئی ہے ۔واقعہ میں کسی شہری کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔