سعودی شہریوں کیلئے ایک سال میں امریکہ کے 78 ہزار ویزے

ریاض۔19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے معاون وزیر خارجہ برائے قونصل امور گارل رچ نے بتایا ہے کہ اکتوبر 2016ء سے لے کر 30 ستمبر 2017ء تک امریکی سفارت خانوں نے سعودیوں کو 77 ہزار910ویزے جاری کئے۔ یہ ویزے سعودی طلباء اور عارضی روزگار حاصل کرنے والوں کو دیئے گئے۔ سیاحتی ویزے اس میں شامل نہیں۔ ریاض، جدہ اور ظہران میں امریکی قونصل خانوں اور سفارت خانوں نے تمام ممالک کے باشندوں کو ایک لاکھ60ہزار933ویزے جاری کئے، ان میں 70% ویزے سعودیوں نے لئے۔