سعودی زیرقیادت فضائی حملے ، 7 ہلاک

صنعا۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی زیرقیادت اتحاد نے کم از کم یمن کے 7 شہریوں کو باغیوں کے زیرقبضہ ساحلی شہر حدیدہ میں اپنے فضائی حملوں سے ہلاک کردیا۔ منگل کی رات یہ حملے کئے گئے تھے اور ان کا نشانہ شہریوں کی ایک بستی جس میں یہ شہری باہمی جھڑپوں سے پریشان ہوکر فرار ہورہے تھے۔ چار افراد زخمی بھی ہوگئے۔ سرکاری عہدیدار نے اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پر اس کا انکشاف کیا۔