سعودی اور امارات کا جی سی سی سے علحدہ دیگر گروپ تشکیل ؟

کویت سٹی ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات نے آج یہ اعلان کرتے ہوئے سب کو چونکا دیا کہ اس نے سعودی عرب کے ساتھ جی سی سی (گلف کوآپریشن کونسل) سے علحدہ ایک نیا معاشی شراکت داری گروپ تشکیل دیا ہے۔ کہا جارہا ہیکہ یہ ایک ایسا قدم ہوگا جو جی سی سی کے رکن ملک قطر میں سفارتی بحران پائے جانے کے بعد جی سی سی کی سرگرمیوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ یاد رہیکہ کویت میں جی سی سی کے اجلاس کے آغاز سے صرف چند گھنٹہ قبل ہی یہ اعلان کیا گیا تھا جس پر اماراتی وزارت خارجہ کے اعلان نے یہ بتادیا کہ نئی مشترکہ کوآپریشن کمیٹی کی امارات کے حکمراں اور صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان بھی تصدیق کرچکے ہیں۔ البتہ سعودی عرب نے اس ’’نئی شراکت داری‘‘ پر اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔