حیدرآباد /10 مئی ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ رادھیکا جو ضیاء گوڑہ کمیلہ علاقہ کے ساکن کشن کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 6 مئی کے دن انتہائی اقدام کیا ۔ خاتون زائد جہیز کیلئے ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ جس نے 6 مئی کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔