حیدرآباد ۔ /27 اپریل (سیاست نیوز) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 22 سالہ گنگا عرف آرادھنا جو جگت گیری علاقہ کے ساکن لوہان کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے دلبرداشتہ ہوکر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ گنگا کی شادی تین سال قبل ہوئی تھی اور اس کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔ گزشتہ چند روز سے شوہر اور سسرالی رشتہ دار زائد جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے خاتون کو اذیت پہونچارہے تھے جس سے تنگ آکر اس خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
مالی پریشانیوں پر خود سوزی
حیدرآباد ۔ /27 اپریل (سیاست نیوز) مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودسوزی کرلی ۔ وقارآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 30 سالہ محمد شاہ نور نے یہ انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہ نور آلم پلی علاقہ کے ساکن محمد مصطفی کا بیٹا تھا ۔ یہ نوجوان شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے /22 اپریل کے دن انتہائی اقدام کرلیا جس کو فوری علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس وقار آباد مصروف تحقیقات ہے ۔