نئی دہلی 12 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے خلاف دوسرے ونڈے میں سست رفتار بولنگ پر ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈوین براوو پر ان کی میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کی جانب سے لئے گئے وقت کو دیکھتے ہوئے یہ جرمانہ عائد کیا گیا ۔ آئی سی سی میچ ریفری جیف کرو نے مقررہ وقت میں 2 اوورس کم بولنگ کرنے پر یہ جرمانہ عائد کیا ہے ۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق سست رفتار بولنگ پر کھلاڑیوں پر فی اوور میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور کپتان پر بیس فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔ کل ویسٹ انڈیز نے دو اوورس سست رفتار بولنگ کی تھی جس پر کپتان اور کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔