بیدر /15 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق وزیر اعلی جنتادل سیکولر ایچ ڈی کمار سوامی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سوچھ بھارت مہم کے دوران جھاڑ و پکڑنے والے مرکزی وزراء اور پی پی ایم پی کارپوریٹر کہیں گم ہوچکے ہیں ۔ اس کا جواب کوئی دینے والا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں گذشتہ پانچ دنوں سے دوبارہ کوڑہ کرکٹ کی نکاسی کا مسئلہ اٹھ کھڑا ہوا ہے ۔ وزیر اعظم کی آواز پر وہ اکتوبر کو کوئی مرکزی وزراء نے اپنے ہاتھوں میں جھاڑو پکڑ کر ریلوے اسٹیشنوں بس اسٹانڈوں ، عوامی مقامات ، اہم سڑکوں اور پارکوں کی صفائی کرتے دیکھے گئے ۔ ان کے ہمراہ بی جے پی لیڈروں نے بھیح بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتہ سے تہواروں کی وجہ سے شہر میں ہر جگہ کوڑا کرکٹ کا ذخیرہ دکھائی دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مئیر شانتا کماری نے شہر کا صرف ایک چکر لگاکر بی بی ایم پی افسران کو آڑے ہاتھوں لیا تھا ۔ لیکن جھاڑو دیکر صفائی کرنے والے بی جے پی کارپوریٹران کہا گم ہوچکے ہیں ۔ اس کا جواب نہ تو مئیر دے رہے ہیں اور نہ ہی بی جے پی لیڈران سابق وزیر اعلی نے کہا کہ صرف ایک دن صفائی کرکے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں تشہیر کرنے سے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔ بی جے پی لیڈران نے صفائی کے نام پر مفت میں شہرت حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کارپوریٹرن نے شہر میں صفائی نہ کرکے ایک طرح سے وزیر اعظم کی بے عزتی کرتی تھی جبکہ وہ خود اس مہم میں شرکت کرتے ہوئے عہد کیا تھا کہ وہ پاکی صفائی کو اولین ترجیح دیں گے ۔لیکن شہر میں ہر جگہ کوڑا کرکٹ کے ذخیرہ نے اس مہم کو ناکام کردیا ہے ۔ اگر کارپوریٹران اپنے علاقوں میں صفائی پر خصوصی توجہ دینے لگیں تو شہر میں کوڑا کرکٹ کا مسئلہ بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے ۔ لیکن افسوس کہ کارپوریٹر صفائی سے کوسوں دور دکھائے دے رہے ہیں ۔ شہر میں کوڑا کرکٹ اور غلاظت کی وجہ سے ایک طرح سے وزیر اعظم نے مہم کی بے عزتی ہونے ہگی ہے ۔