ممبئی۔13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیڈ منٹن کھلاڑی کڈامبی سری کانت نے چائنا اوپن سوپر سیریز سے دستبرداری اختیار کرلی۔ وہ ایک ہفتے آرام کے بعد ہانگ کانگ سوپر سیریز ٹورنمنٹ میں حصہ لیں گے جہاں انہیں عالمی درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ انہیں نیشنل سینئر چیمپئن شپ میں پیر پر چوٹ لگ گئی تھی اور ڈاکٹرز نے انہیں سات دنوں تک بیڈ ریسٹ کی ہدایت دی ہے۔