سری لنکن گیند باز اکیلا دننجیہ پر مشکوک قسم کی گیند بازی کا الزام

کولمبو۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹسٹ میچ جس کا انعقاد گالے انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر کھیلا جارہا ہے، آئی سی سی عہدیداروں نے الزام لگایا کہ سری لنکا اسپنر اکیلا دننجیہ اپنی گیند بازی کرتے وقت مخصوص قسم کے اسٹائل کے باعث مشکوک گیند بازی کرتے ہوئے دیکھے ہوئے۔ آئی سی سی عہدیداروں نے اس 25 سالہ گیند باز کی مشکوک حرکتوں سے سری لنکن ٹیم مینجمنٹ کو واقف کروایا ہے جن کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔ ان کے ٹسٹ، ونڈے میچس اور ٹی 20 کے تمام کھیلے گئے میچس کا تجزیہ کیا جارہا ہے اور ان تجزیوں کی رپورٹ دو ہفتوں کے اندر وصول ہوجائے گی اور وہ دو ہفتوں تک انٹرنیشنل میچس کھیل سکتے ہیں۔ سری لنکا تین میچس کیلئے انگلینڈ کی میزبانی انجام دے رہا ہے اور پہلے ٹسٹ میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کی 211 رن سے شکست دے دی ہے اور رائیٹ آرم اسپنر دننجیہ نے اس میچ میں دو وکٹس لینے میں کامیابی حاصل کرلی۔ اب ونڈے انٹرنیشنل میچس میں وہ اب تک 46 وکٹس حاصل کرچکے ہیں اور 14 القاب ابھی تک انہوں نے اپنے نام حاصل کرلئے۔