سری لنکا T20 سیریز کیلئے کوہلی کو آرام

آل راؤنڈر پون نیگی منتخب ۔ 9 فبروری سے تین میچ کی سیریز مقرر
نئی دہلی ، یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے اِن فام وائس کیپٹن ویراٹ کوہلی کو آج سلیکٹرز نے سری لنکا کے خلاف منعقد شدنی ٹوئنٹی 20 سیریز کیلئے آرام دیا اور آل راؤنڈر پون نیگی کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا، جو 9 فبروری سے شروع ہونے والی تین میچ کی سیریز میں حصہ لے گا۔ کوہلی آسٹریلیا میں گزشتہ روز اختتام پذیر T20 سیریز میں زبردست فام میں دکھائی دیئے، جہاں انھوں نے 199 رنز بہ اوسط 199 تین ہاف سنچریو ںکے ساتھ اسکور کئے۔ سری لنکا کے ساتھ مختصر سیریز کیلئے ٹیم میں کوہلی کی جگہ لینے والے کھلاڑی نئے آل راؤنڈر نیگی ہیں، جو آئی پی ایل میں چینائی سوپر کنگس کی طرف سے ایم ایس دھونی کی قیادت میں کھیل چکے ہیں۔ سلیکٹرز نے آج میتھالی راج زیرقیادت ٹی ٹوئنٹی اور او ڈی آئی اسکواڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔ مینس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم یوں ہے: ایم ایس دھونی (کپتان)، روہت شرما، شکھر دھون، اجنکیا رہانے، منیش پانڈے، سریش رائنا، یوراج سنگھ، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، روی چندرن اشوین، جسپریت بومبرا، آشیش نہرا، ہربھجن سنگھ، بھونیشور کمار، پون نیگی۔