گال ۔19 جون۔ (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن جہاں سری لنکائی ٹیم 300 رنز پر ڈھیر ہوگئی وہیں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر صرف 118 رنز اسکور کرپائی ہے اور اسے پہلی اننگز کے اسکور کو عبور کرنے کیلئے مزید 182 رنز درکار ہے ۔ دن کے اختتام پر اسد شفیق 14 اور سرفراز احمد 15 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہے ۔ یونس خان نے سب سے زیادہ 47 رنز اسکور کئے ۔ ابتدائی تین بیٹسمین محمد حفیظ(2) ، احمد شہزاد (9) اور اظہر علی (8) کے بعد مصباح الحق 20 رنز بناکر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ قبل ازیں سلوا کی 125 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے 30 رنز اسکور کئے جبکہ کمارا سنگاکارا نے 50 رنز کی اننگز کھیلی ہے ۔ وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر نے فی کس 3 وکٹیں لیں۔