سری لنکا ٹور : پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

لاہور۔ 22 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے جہاں عمر اکمل اور سہیل تنویز کے علاوہ یاسر شاہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان نے ہارون رشید کی زیر سربراہی قائم چار رکنی سلیکشن کمیٹی کی تجویز کردہ ٹیم کو منظوری دی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کے اختتام پر 30 جولائی اور یکم اگست کو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے جہاں شاہد آفریدی پاکستانی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ منتخب پاکستانی اسکواڈ یوں ہے:شاہد آفریدی(کپتان)، احمد شہزاد، نعمان انور، محمد حفیظ، مختار احمد، عمر اکمل، شعیب ملک، محمد رضوان، سرفراز احمد، یاسر شاہ، سہیل تنویر، عماد وسیم، انور علی، محمد عرفان اور وہاب ریاض/ ضیاء الحق۔