سری لنکا نے رواں سیزن سب سے زیادہ 17 ونڈے کھیلے

لاہور۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) رواں سیزن کے دوران ونڈے میں یکم جنوری2014ء تا2اگست2014ء تک 18ٹیموں کے درمیان 56 مقابلے کھیلے گئے، جن میں سے 54میچ فیصلہ کن رہے،ایک میچ غیر فیصلہ کن او رایک میچ برابررہا۔سب سے زیادہ 17 مقابلے سری لنکا نے کھیلے ہیں اور اس طرح وہ رواں سیزن سب سے زیادہ ونڈے کھیلنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ علاوہ ازیں دوسرے نمبر پر 14 مقابلوں کے ساتھ انگلینڈ ہے۔ افعانستان نے 10 مقابلوں میں 5 فتوحات اور 5 مقابلوں میں شکست برداشت کی۔ افعانستان کی کامیابی کاتناسب50فیصد ہے۔ آسٹریلیا نے5میچ کھیلے 4میچ جیتے اورایک میچ ہارا ۔ آسٹریلیاکی کامیابی کاتناسب80فیصدہے۔بنگلہ دیش نے10میچ کھیلے 9میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا۔ انگلینڈ نے14میچ کھیلے6 میچ جیتے اور8میچ ہارے انگلینڈکی کامیابی کاتناسب42.85فیصد ہے۔ ہندوستان نے12میچ کھیلے ،4میچ جیتے،6میچ ہارے ،ایک میچ غیرفیصلہ کن اورایک میچ برابررہا۔ ہندوستان کی کامیابی کاتناسب 40.9فیصد ہے۔نیوزی لینڈنے8میچ کھیلے6میچ جیتے،ایک میچ ہارا اورایک میچ برابررہا نیوز ی لینڈکی کامیابی کاتناسب81.25فیصد ہے۔ پاکستان نے5 میچ کھیلے،3میچ جیتے اور2میچ ہارے پاکستان کی کامیابی کا تناسب 60 فیصد ہے۔ جنوبی افریقہ نے3میچ کھیلے،2میچ جیتے اورایک میچ ہاراجنوبی افریقہ کی کامیابی کا تناسب 66.66 فیصدہے۔