سری لنکائی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ

کولمبو۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام)مالی اعتبار سے مضبوط سال کے باعث کرکٹ سری لنکا نے اپنے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے تحت زیر معاہدہ 33 کھلاڑیوں کو 34 فیصد زائد معاوضے اور میچ فیس ملے گی جس کا اطلاق تمام فارمیٹس کی کرکٹ میں ہوگا۔ کھلاڑیوں کے معاہدے یکم اپریل 2018 سے اکتیس جون 2019 تک نافذ العمل ہوں گے۔کرکٹ سری لنکا نے پانچ مختلف درجہ بندیوں میں کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے جس کے مطابق اے زمرے میں سینئر کھلاڑی انجیلو میتھیوز ،دنیش چندی مل،رنگنا ہیراتھ،سرنگا لکمل اور دیموتھ کرونارتنے جبکہ بی زمرے میں اپل تھرنگا اور دلروون پریرا شامل ہیں۔ سی زمرے میں کوشال مینڈس،نروشن ڈکویلا،دنن جایا ڈی سلوا،کوسال جانیتھ اور تھیسارا پریرا کو رکھا گیا ہے جبکہ ڈی زمرے میں اکیلا دنن جایا،دشمنتھا چمیرا،اسیلا گنارتنے ،دنوشکا گوناتھیلاکا اور نووان پردیپ شامل ہیں۔پریمیئر زمرے میں 16 کھلاڑی رکھے گئے ہیں۔