سری لنکائی کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال

کولمبو۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کرنے والی سری لنکائی ٹیم کے کھلاڑی آج جب یہاں وطن پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ کھلاڑی جب بندرانائیکے انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پہنچے تو شائقین اور یہاں موجود افراد نے ان کا شاندار استقبال کیا جس کے بعد کھلاڑی کھلی ڈبل ڈیکر بس میں آگے کا سفر کیا۔ کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے سڑکوں پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ہندوستان کے خلاف فائنل میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلوانے والے اصل ہیرو کمارا سنگاکارا نے طیارہ میں اپنی فوٹو لیتے ہوئے اسے ٹوئیٹر پر پوسٹ بھی کیا ہے

اور اس فوٹو کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا ہیکہ عوام ہماری آمد کا انتظار کررہی ہے اور میں یہ فوٹو طیارہ کی کھڑکی سے لیا ہوں جو کہ ایک بہتر فوٹو ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے تمام کرکٹ شائقین کو مدعو کیا ہے کہ وہ گالے فیس گرین میں اپنے ہیروز کا خیرمقدم کرنے کیلئے پہنچیں۔ یہاں پہنچے ایک کرکٹ شائق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک انتہائی یادگار دن ہے کیونکہ ہم اہل خاندان کے ساتھ ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کا انتظار کررہے ہیں۔ سنگاکارا نے ڈبل ڈیکر پر بھی فوٹو لیتے ہوئے اسے ٹوئیٹر پر پوسٹ کیا اور کہا کہ یہ ایک یادگار لمحہ ہے۔