سری لنکائی اسپنر جیفری ایک سال کے لئے معطل

کولمبو۔21 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی لیگ اسپنر جیفری وانڈرسے کو تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ایک سال کیلئے معطل کردیا گیا۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے موقع پر غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب رویہ کے باعث ان کے سالانہ معاہدے سے 20 فیصد رقم بھی بطور جرمانہ منہا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بارباڈوز میں ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹسٹ سے قبل وہ تین ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ سینٹ لوسیا میں رات بھر ہوٹل سے غائب رہے جہاں سری لنکائی ٹیم مقیم تھی لہٰذا کرکٹ سری لنکا کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی پرانہیں وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔