سرینواسن کیلئے نہیں جیٹلی کیلئے ترمیم ہوئی : منوہر

نئی دہلی۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کے سابق صدر ششانگ منوہر نے آج کہا ہے کہ بی سی سی آئی کے دستور میں ترمیم 2014ء میں این سرینواسن کو دوسری میعاد کیلئے صدر بنانے کیلئے نہیں کی گئی تھی بلکہ 2012ء میں بی جے پی کے طاقتور امیدوار ارون جیٹلی کو بورڈ کا صدر بنانے کے لئے کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2012ء میں بی سی سی آئی کے دستور میں ترمیم کرتے ہوئے مختلف زونس کے صدر کودوسری میعاد میں منتخب کرنے کو یقینی بنایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مسٹر ارون جیٹلی کے مفاد میں اس وقت کے تمام ارکان نے بی سی سی آئی کے دستور میں ترمیم کی حمایت کی تھی۔