سرینا ان فٹ، اہم ایونٹس سے محروم

ووہان ۔24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کندھے کی تکلیف کے باعث ووہان اوپن اور چائنااوپن میں نہیں کھیل سکیں گی۔ٹینس کی عالمی نمبر2کھلاڑی سرینا سنگاپور میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں دوبارہ ایکشن میں آنے پر نظریں لگائے ہوئے ہیں۔ سرینا ولیمز نے اعلان کیا کہ کندھے کی تکلیف کی وجہ سے وہ آئندہ ووہان اوپن اور اس کے بعد چائنا اوپن میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

شان مارش ویسٹرن آسٹریلیا میں شامل
ہوبارٹ ۔24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)زخموں کے مسائل میں مبتلا ہونے کے باوجود آسٹریلیائی بیٹسمین شان مارش اور اسپنر ایشٹن اگر کو میٹا ڈور کپ کیلئے ویسٹر ن آسٹریلیا کے اسکواڈ میں شامل کر لیاگیا ہے تاہم فٹنس مسائل  کے باعث ان کی ٹورنمنٹ کے ابتدائی مرحلے میں دستیابی غیر یقینی ہے۔ فاسٹ بولر جیسن بہرین ڈروف کی بھی واپسی ہوئی ہے۔