نئی دہلی ۔ 2 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے اسٹار کرکٹر سریش رائنا جمعہ 3 اپریل کو اپنی بچپن کی دوست و منگیتر پرینکا چودھری کے ساتھ یہاں کی پاش ہوٹل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔ اُن کی ماقبل شادی تقاریب دہلی میں ہی طئے کی گئی ہے ۔ رائنا انڈین پریمیر لیگ میں چینائی سوپر کنگس کیلئے کھیلتے ہیں اور انھیں 9 اپریل کو آئی پی ایل مہم کی شروعات کیلئے دستیاب رہنا ہے ۔ اس طرح انھیں شادی کے بعد بمشکل 6 روز کا وقفہ ملے گا کہ وہ جیون ساتھی کے ساتھ وقت گذارے ۔