سریتا پر پابندی کا تنازعہ ، 28 اکٹوبر کو اہم اجلاس

چینائی ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن کی جانب سے قومی باکسر ایل سریتا دیوی کو ایشین گیمس میں برونز میڈل حاصل نہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے کی پاداش میں جو پابندی عائد کی گئی ہے اس کے ضمن میں 28 اکٹوبر کو یہاں انڈین اولمپک اسوسی ایشن (آئی او اے) کا وزارت اسپورٹس کے عہدیداروں کا اہم اجلاس متوقع ہے۔ آئی او اے کے صدر این راما چندرن نے کہا کہ مذکورہ مسئلہ پر دہلی میں 28 اکٹوبر کو ایک اجلاس منعقد ہوگا۔ آل انڈیا باکسنگ اسوسی ایشن میں سریتا دیوی کے احتجاج پر نہ صرف قومی باکسر بلکہ ان کے کوچس گربخش سنگھ سندھو، بلاس گیلیسیاس فرنانڈیز اور ساگر مال دیال کے علاوہ ہندوستان کے صدر برائے ایشین گیمس اے سوماری والا پر بھی پابندی عائد کردی جس کی وجہ سے یہ تمام افراد کسی بھی سطح کے مقابلوں میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے جس کے بعد آئندہ ماہ جنوبی کوریا میں منعقد شدنی ورلڈ چمپیئن شپ میں بھی سریتا دیوی شرکت کی اہل نہیں ہوں گی۔