نئی دہلی ۔11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی باکسر سریتا دیوی کو بالآخر ایشین گیمس کا برونز میڈل مل گیا ہے جیسا کہ انہوں نے ایشین گیمز میں متنازعہ فیصلہ کے بعداسے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ انڈین اولمپک اسوسی ایشن کے دفتر میں اسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل راجیو مہتا نے باکسر کو میڈل حوالے کیا ۔ دریں اثناء اے آئی بی اے کی جانب سے سریتا پر عائد پابندی کا ہنوز فیصلہ باقی ہے ۔ جیسا کہ وزیر اسپورٹس سربانندا سنول نے سریتا پر عائد پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کے ضمن میں اے آئی بی اے کو ایک مکتوب لکھا ہے جب کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ کھلاڑی سچن تنڈولکر نے بھی قومی باکسر کی حمایت کی ہے ۔