سرکل انسپکٹرٹاون وینکٹیشورلو اچانک لاپتہII

نلگنڈہ میں قتل کے تحقیقاتی آفیسر کے اس عمل سے سنسنی

نلگنڈہ /2 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نلگنلڈہ میں ہوئی قتل کے واقعات سے پولیس عہدیدار ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں ۔ 23 جنوری کو کانگریس قائد کے قتل کے واقعہ میں جانبداری برتنے کے الزامات اور عدالت کی جانب سے اندرون 3 ہفتوں کو کونٹراٹداخل کرے گی ۔ ہدایت پر آج II ٹاون سرکل انسپکٹر مسٹر وینکٹیشولو نے محکمہ کی جانب سے فراہم کردہ سم کارڈ اور سرویس ریلوالر کو حوالے کرتے ہوئے لاپتہ ہوگئے ۔ صبح 9 بجے سے لاپتہ ہونے پر محکمہ پولیس اور ضلع میں سنسنی پھیل گئی ۔ تفصیلات کے بموجب II ٹاون پولیس سرکل انسپکٹر مسٹر وینکٹیشورلو جو کانگریس قائد پی سرینواس کے قتل کے تحقیقاتی آفیسر بھی ہیں آج صبح 9 بجے کے قریب اپنا سرویس ریلوالر ایک کانسٹیبل کے ذریعہ روانہ کردیا اور محکمہ کی جانب سے دئے گئے سم کارڈ کو ضلع کے ماڈوگلاپلی پولیس اسٹیشن میں حوالے کردیا اور اپنا ذاتی موبائل کو بھی بند کرکے نامعلوم مقام کو روانہ ہوگئے ۔ اس خبر کے عام ہوتے ہی محکمہ پولیس اور عوام میں سنسنی پھیل گئی ۔ واضح رہے کہ بی سرینواس کے قتل میں ملوث 6 افراد کو عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ۔ ان پر آئی پی سی 202 سیکشن کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ صدرنشین بلدیہ بی لکشمی نے بھی اپنے شوہر کے قتل تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں رٹ داخل کی جس پر ہائی کورٹ نے اندرون 3 ہفتہ کونٹراٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ۔ جس پر اعلی عہدیداروں نے سرزنش کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر نامعلوم مقام کو چلے جانے کی اطلاع ہے محکمہ پولیس نے سرکل انسپکٹر کے لاپتہ ہونے کی تصدیق نہیں کر رہے ہیں لیکن تلاشی کیلئے تین کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لانے کی اطلاع ہے شام میں سرکل انسپکٹر کے رشتہ داروں نے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے سرکل انسپکٹر محفوظ رہنے کی اطلاع دی محکمہ پولیس میں پائی جانے والی تشویش کچھ حد تک دور ہوگئی ۔ غیر مصدقہ اطلاع کے بموجب سرکل انسپکٹر II ٹاون 5 فروری سے 30 دن کی رخصت حاصل کرنے کی درخواست پیش کی تھی ۔ مسٹر وینکٹیشورلو کا آر ایس آئی کی حیثیت سے 2002 میں تقرر عمل میں آیا اور 2016 میں سرکل انسپکٹر کے عہدے پر ترقی حاصل کی ۔ وہ ضلع گریڈے پلی منڈل کے موضع مری کنٹہ کے ساکن ہیں ۔