سرکردہ فوجی کمانڈرس سے مودی کا خطاب

دہردون ۔ 21۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اعلیٰ فوجی کمانڈر سے خطاب کیا جس میں سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے ملک کو درپیش سیکوریٹی چیلنجس کے بارے میں اپنا ویژن واضح کیا ہے ۔ وزیر دفاع منوہر پاریکھر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول بھی کمبائنڈ کمانڈرس کانفرنس میں موجود تھے ۔ انڈین ملٹری اکیڈیمی نے نریندر مودی کی قومی دارالحکومت کے باہر یہ کانفرنس منعقد کرنے کی خواہش پر آج کے پروگرام کا اہتمام کیا تھا ۔ سابقہ طریقہ کار سے گریز کرتے ہوئے حکومت نے کوئی بیان جاری نہیں کیا کیوں کہ 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے ۔
تینوں فوجی شعبوں کے سربراہان کا گذشتہ سال جائزہ لینے کے بعد یہ پہلی مشترکہ کانفرنس تھی ۔۔