سرکاری ہائی اسکول اردو میڈیم حضور آباد میں داخلے

کریم نگر۔/14جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم حضور آباد کے صدر مدرس سید علیم الدین نے بتایا کہ سال حال جماعت دہم کے تعلیمی نتائج صدفیصد رہے۔ گذشتہ پانچ سال سے صدفیصد شاندار تعلیمی نتائج کا تسلسل برقرار ہے۔ انہوں نے اردو زیر تعلیم طلباء کو سرکاری اردو میڈیم ہائی اسکول حضور آباد میں داخلہ دلوانے کی خواہش کی ہے۔ تلگو اور انگریزی میڈیم کے طلباء و طالبات کو بھی مدرسہ ہذا میں اسی جماعت میں داخلہ دیا جائے گا۔ اولیائے طلباء اپنے بچوں کو اردو میڈیم ہائی اسکول حضور آباد میں شریک کروائیں۔ مدرسہ ہذا میں یونیفارم، نصابی کتابیں اور کاپیاں تقسیم کی جاتی ہیں اور مڈڈے میلس کا انتظام بھی ہے۔ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں، داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔