سرکاری ملازمین کے تبادلوں کے قواعد پر نظر ثانی

بیدر۔/28مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کے ملازمین کے تبادلوں کیلئے قواعد پر نظرثانی کرکے نئے قواعد آج کی حکومت نے جاری کئے ہیں۔ عہدیداروں کے تبادلے3فیصد سے زائد نہ کئے جائیں۔ تمام طرح کے سی گروپ جائیدادوں کیلئے سرویس میعاد3سال کیلئے محدود کی گئی ہے۔3سال سے زائد میعاد نہ ہو ساتھ ہی ساتھ 10جون سے قبل تبادلوں کی سرگرمیوں کو مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسی دوران کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز اسوسی ایشن کے صدر ایل بھیرپا نے بتایا کہ اسوسی ایشن کی نمائندگی پر چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدرامیا نے سی گروپ ملازمین کو ایک ہی مقام پر تین سال تک خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے اور 3فیصد سے زائد تبادلے نہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

کرناٹک اسمبلی کا اجلاس
بیدر۔/28مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی اسمبلی کا مانسون سیشن 16جون سے شروع ہوگا، سیشن تین دن تک چلانے حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ اس تعلق سے آنے والی کابینہ میٹنگ میں قطعی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سیشن میں جاریہ سال کے بجٹ پر بحث کا سلسلہ برقرار رہے گا۔ ساتھ ہی ساتھ مکمل مقدار کے بجٹ کو منطوری حاصل کی جائے گی۔ مکمل ایک ماہ تک سیشن چلایا جائے گا۔ حکومت نے گورنر کی منظوری کیلئے تجویز روانہ کی ہے۔ ریاستی کونسل اور راجیہ سبھا کے انتخابات کا اعلان ہوا ہے۔2جون کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔