سرکاری مشنری کا غلط استعمال ۔مودی حکومت پر سدارمیا کا الزام

بنگالورو9مئی(سیاست ڈاٹ کام)کرناٹک کے وزیراعلی سدارمیا نے الزام لگایا ہے کہ کانگریس ، بی جے پی حکومت کی مسلسل نظر میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ 12ویں مرتبہ انتخابات کاسامنا کر رہے ہیں تاہم پہلی مرتبہ انتخابات کے موقع پر ایسے چھاپے مارے گئے ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر سرکاری مشنری کے غلط استعمال کا الزام لگایا۔انہوں نے بنگالورو کے ایک اپارٹمنٹ میں تقریبا دس ہزار انتخابی شناختی کارڈز کے پائے جانے کے واقعہ کے سلسلہ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس بات کی جانچ کا کام الیکشن کمیشن کا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ اس مسئلہ پر کچھ بھی کہنا نہیں چاہتے ۔