نظام آباد 14 ڈسمبر ( راست ) سرکاری مدارس میں یوں تو نئے ٹیچرس کی کمی کی وجہ کئی مسائل در پیش ہیں اس کے علاوہ ٹیچنگ زمرہ میں نچلی سطح کے جائیدادیں اٹنڈر (چپراسی )واچ مین کئی اسکولس میں نہیں ہیں جس کی وجہ سے سرقہ کے واقعات ہورہے ہیں۔ اساتذہ کی نمائندہ تنظیم کے قائدین مسز سید احمد بخاری ،اسرار احمد ،خواجہ معین الدین ،عبدالقدوس نے اپنے صحافتی بیان میں ریاست تلنگانہ کے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری اسکولس میں درجہ چہارم کے بے شمار مخلوعہ جائیدادوں جو کئی عرصہ سے تقرر طلب ہیں اس کی نشاندہی کرتے ہوئے تقررات کے اعلامیہ جاری کریں اس سے کئی بنیادی مسائل بھی حل ہوں گے اور ناخوشگوار واقعات کا تدارک ہوگا ۔ وزیر تعلیم مسٹر جی جگدیش ریڈی اس ضمن میں خصوصی توجہ دے کر ان جائیدادوں پر بھرتی کا اعلان کریں۔