جالندھر( پنجاب):پنچاب کے فیروز پور میں 77بٹالین کے ہیڈکوارٹر میں بارڈسکیورٹی فورسس( بی ایس ایف) کی دربار میٹنگ کے دوران فحش فلم چلائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم جاری کیاگیا ہے۔
پیر کے روز انسپکٹر جنرل موکل گویل نے کہاکہ’’ فیروز پور کے بیی ایس ایف اجلاس میں قابل اعتراض کلپ جو2-5سکینڈ پر مشتمل تھی لیاپ ٹاپ پر چلائی گئی ‘ اس کوفوری روک دیاگیا۔ مگر کیونکہ حکومت کے لیاپ ٹاپ کا استعمال کیاگیا ہے ‘ کورٹ آف انکوئری کا حکم دیاگیا ہے‘‘۔
اتوار کے روز فیروز پور میں ایک پیشکش کے دوران مبینہ طور پر فحش فلم چلائے جانے کے بعد بی ایس ایف جوانوں اور افسروں کے چہرے سرخ ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تربیت پر مشتمل ایک ڈاکیومنٹری 77 ویں بٹالین کو دیکھائی جارہی تھی۔